نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کرناٹک کے جنگلات، خوراک، شہری رسد اور امور صارفین کے وزیر امیش کٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
آج ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا ’’مسٹر امیش کٹی جی ایک تجربہ کار لیڈر تھے اور انہوں نے کرناٹک کی ترقی میں بھرپور تعاون دیا۔ میں اس کی موت سے دکھی ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘
واضح رہے کہ مسٹر امیش کٹی کا منگل کو بنگلورو میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ بسواراج بومئی کابینہ میں سب سے سینئر وزیر تھے۔