احمد آباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بلقیس بانو کیس پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا اور پوچھا کہ کیا بلقیس آپ کی بیٹی نہیں ہے؟
اویسی نے وزیر اعظم مودی کے ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ کے نعرے پر بھی سوال اٹھایا۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا، “بی جے پی حکومت ایسے کتوں کو چھوڑ دیتی ہے جو خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں۔ کہاں گئی بی جے پی کی انسانیت؟ کہاں گیا وزیر اعظم مودی کا ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ کا نعرہ؟”