نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) تیل کی بین الاقوامی قیمت تقریباً 90 ڈالر فی بیرل رہنے اور مسلسل گرنے کے باوجود گھریلوسطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے منگل کو بھی اس کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ 0.13 فیصد گر کر 93.88 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.03 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 87.75 ڈالر فی بیرل پررہا۔
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ تیل کی قیمتیں کافی عرصے سے برقرار ہیں۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر…………پٹرول………...ڈیزل
…………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72……....89.62
ممبئی ……………106.31…..94.27
کولکاتہ ……106.03………92.76
چنئی …………… 102.63………94.24