بھوپال، 19 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایات کے بعد جھابوا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند تیواری کو ان کے عہدے سے ہٹا کر پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر تیواری کو پولیس ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
مسٹر چوہان نے ایک میٹنگ میں جھابوا ایس پی کو ہٹانے کی ہدایات دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ایس پی غیر مہذب زبان میں بات کر رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں مبینہ طور پر ایس پی کو ایک طالب علم کے ساتھ بدسکولی کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔