نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) بہار کے روہتاس ضلع میں گیا دین دیال اپادھیائے جنکشن ریلوے سیکشن میں بدھ کی صبح ایک مال گاڑی کے 20 ویگن کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے دہلی-ہاوڑہ روٹ بند ہو گیا۔
وزارت ریلوے کے ترجمان کے مطابق مشرقی وسطی ریلوے کے پنڈت دین دیال اپادھیائے-گیا ریلوے سیکشن کے کمہاؤ اسٹیشن پرآج صبح 06.30 بجے مال گاڑی کے 20 ویگنوں کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے تینوں لائنوں (اپ، ڈاؤن اور ریورسل) میں خلل پڑا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام زوروشور سے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی وجہ سے تقریباً 14 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔