نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مشہور کامیڈین راجو شریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کرکے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’مشہور کامیڈین راجو شریواستو جی کا انتقال بہت افسوسناک ہے۔ خدا مرحوم کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور تمام مداحوں سے میری تعزیت۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا، ’’ ہر ہندوستانی گھرانے میں دہائیوں سے ہنسی اور خوشیاں بکھیر کر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے والے کامیڈی کنگ راجو شریواستو کا انتقال ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ میری دعا ہے کہ خدا ان کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
راجو شریواستو، جو طویل عرصے سے بیمار تھے، کا آج یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ انہیں 10 اگست کو خرابی صحت کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 40 دن تک بیماری سے لڑنے کے بعد آج آخری سانس لی۔