بہرائچ،4 اکتوبر (یو این آئی)اترپردیش میں بہرائچ کے نان پاڑا علاقے میں جمعہ کو محکمہ آبکاری اور پولس کی مشترکی کاررروائی میں دیسی شراب کی فیکٹری کو بےنقاب کیا گیا ہے۔
پولس نےبتایا کہ گوڈیاں ٹولہ میں محکمہ آبکاری کی ٹیم نے دیسی شراب کی دو دکانوں پر چھاپہ مارا اور احاطہ سے بڑی مقدار میں الکوحل سے بنی ہوئی غیر قانونی شراب، بار کوڈ، خالی پاؤچ اور غیر قانونی شراب بنانے کے آلات برآمد کئے۔