اورئی، 23 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع جالون میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے ہونے والی بارش کی وجہ سے کچے مکانات کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں ضلع کے تھانہ سرسا کے گاؤں لوہائی دیوارہ میں کل دیر رات دیوار گرنے سے شوہر کی موت ہوگئی اور بیوی شدید زخمی ہوگئی۔پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ لوہائی دیوارہ گاؤں میں کل دیر رات 35 سالہ اکھلیش اوستھی کے بیٹے دشرتھ کے گھر کی دیوار گرنے سے اکھلیش اور ان کی بیوی پوجا شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی جوڑے کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران شوہر کی موت ہوگئی۔گزشتہ 36 گھنٹوں سے زائد عرصے سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع میں پرانے اور کچے مکانات کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے ، اسی سلسلے میں تھانہ سرسا کے انچارج انسپکٹر دویا پرکاش تیواری نے بتایا کہ اکھلیش اوستھی کے بیٹے دشرتھ کی عمر تقریباً 35 سال ہے اپنے خاندان کے ساتھ لوہائی دیوارہ میں پرانے آبائی گھر میں رہتے ہیں۔ بارش کے باعث مکان کا ایک حصہ گر گیا تھا۔ دوسرے حصے میں اکھلیش کی بیوی پوجا کھانا بنا رہی تھی جب کہ ان کے شوہر اکھلیش اوستھی دیوار کے پاس بیٹھے تھے ۔ پھر دیوار گر گئی۔ جس سے میاں بیوی دیوار تلے دب گئے ۔شور سن کر پڑوسیوں نے دونوں کو ملبے سے نکالا اور فوری طور پر دونوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں شدید زخمی اکھلیش نے علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ بیوی کا علاج جاری ہے ۔