نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے گرنے کے باوجود، گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ملک میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے مستحکم ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 86.15 ڈالر فی بیرل تھی اور یو ایس کروڈ بھی 4.86 فیصد کم ہوکر 79.43 ڈالر فی بیرل پر تھا۔
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر…………پیٹرول…………ڈیزل …………………… (روپے فی لیٹر)
دہلی………….96.72..89.62
ممبئی …………… 106.31..94.27
کولکتہ ……106.03..92.76
چنئی……………….102.63..94.24