امپھال، 30 ستمبر (یو این آئی) منی پور میں جمعہ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 3.53 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز منی پور کے ٹینگنوپال سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے میانمار اور بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ، آسام اور میگھالیہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
فی الحال جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔