نوئیڈا،30ستمبر(یو این آئی) اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر تین میں واقع ایک کال سینٹر میں جمعہ کی صبح بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس میں فائر فائٹر ز نے بر وقت کاروائی سے آگ پر قابو پاتے ہوئے سبھی کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر محکمہ کے افسر سنیل کمار سنگھ کی قیادت میں آگ بجھانے اور راحت اور بچاؤ مہم کو پورا کیا گیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ نوئیڈا فیس 1میں واقع فائر اسٹیشن کو آگ لگنے کی اطلاع صبح 7:43منٹ بجے کو ملی۔ فورا فائر فائٹر ٹیم کو بھیجاگیا۔
مسٹر سنگھ نے بتایاکہ عمارت کی دوسری منزل میں آگ لگی تھی۔ اس وقت کال سینٹر میں موجود پانچ لوگ آگ میں پھنس گئے۔ ان سبھی کو فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد پوری عمارت میں دھواں بھر گیا تھا، جسے وینٹیلیشن کر کے نکال دیا گیا۔ اب حالت معمول پر ہے۔