ہاتھرس(وارتا)اترپردیش میں ہاتھر س ضلع کے سہپئوعلاقہ میں کل دیر رات کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کومشتبہ حالات میں گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ سہپئو علاقہ کے مڑہاپٹھوموضع میں کل رات کچھ لوگوں نے ۲۷؍سالہ پروین کو گولی مار دی جس سے اسکی موت ہوگئی ۔ معاملے کو مشتبہ مانتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے پولیس نے تین نوجوانوں کوحراست میں لیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رنکو نے کل رات تقریبا ایک بجے فون کرکے اپنے ساتھی مکیش اورپروین کو بتایا کہ ان کے گھر تین چار بدمعاش گھس آئے ہیں ۔ دونوں نوجوان رنکو کے گھر پہنچے تو بدمعاشوں نے پروین کو گولی ماردی جس سے ان کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے موقع سے ناجائز اسلح بھی برآمد کئے ہیں۔ پہلی نظر میں معلوم ہوتا ہے کہ رنکو اورمکیش نے پروین کو گولی ماری جس سے اس کی موت ہوگئی قتل کا سبب معاشقہ بتایا جارہاہے پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رنکواوراس کے بھائی سمیت تین لوگوں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا
ہے ۔