بلرامپور(وارتا)اترپردیش میں بلرام پورضلع کے سعداللہ نگر علاقہ میں ایک اینٹ بھٹہ مزدورنے باہمی جھگڑے کے سلسلے میں اپنی بیوی اوربیٹی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ سعدا للہ نگرواقع ایک اینٹ بھٹے پر مزدوری کرنے والے جھارکھنڈ کے رہنے والے ناتورام گوڑکی کل رات اپنی بیوی ۴۲سالہ میتری بائی سے کسی بات کے سلسلے میں تلخ کلامی ہوئی تھی معاملے کے طول پکڑنے پرگوڑنے پھائوڑے سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ میتری بائی کو اس کی ۱۳؍سالہ بیٹی سمترانے بچانے کی کوشش کی تو گوڑنے اس پر بھی حملہ کردیا۔میتری بائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ سمترا کی اسپتال لے جاتے وقت راستے
میں موت ہوگئی۔انھوں نے بتایا کہ واردا ت کے بعد ناتھورام نے خود کو چاقوئوں سے گودااورپیٹ پھاڑلیا۔اسے بلرامپور ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں سے نازک حالت کے پیش نظر اسے لکھنؤواقع ٹرامہ سینٹر میںداخل کرایا گیاجہاں علاج کے دوران آج اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔