میرٹھ۔ (بھاشا)۔ میرٹھ میں کانگریس امیدوار نغمہ کے عوامی جلسہ کے دوران ہنگامہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ نغمہ نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب ہنگامہ نہیں رکا تو وہ درمیان میں ہی جلسہ کو چھوڑ کر روانہ ہو گئیں۔ جلسہ میں موجود لوگوں نے بتایا کہ نغمہ کے ساتھ ایک نوجوان نے چھیڑ خانی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد نغمہ نے نوجوان کو تھپڑ ماد دیا اس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ موصولہ خبر کے مطابق شہر کے تھانہ دہلی گیٹ کے جلی کوٹھی علاقہ میں دیر شام نغمہ کا انتخابی جلسہ منعقد کیا جا رہا تھا۔ نغمہ کو دیکھنے اور سننے کیلئے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع تھی اسی درمیان ہنگامہ ہو گیا۔ کانگریس کے شہر صدر سلیم بھارتی نے ہن
گامہ کی تصدیق کی لیکن نغمہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے واقعہ اور ان کے ذریعہ کسی کو تھپڑ مارنے کے واقعہ سے انہوں نے انکار کیا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ زبردست بھیڑ کے سبب ہنگامہ ہونا عام بات ہے۔ سلیم بھارتی نے کہا کہ کانگریس امیدوار نغمہ کو زبردست حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کا ثبوت ہے کہ ان کے جلسوں میں زبردست بھیڑ ہو رہی ہے۔