کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو کرناٹک سے آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور پہنچی۔ یہاں یاترا کا استقبال سینئر کانگریس لیڈر ایس سیلجاناتھ اور این رگھویر ریڈی نے کیا۔اننت پور کے ایک چھوٹے سے علاقے سے گزرنے کے بعد، راہل نے شام کو اوبولا پورم سے اپنی یاترا پیدل یاترا پھرسے شروع کی۔
یہ یاترا رات کو کرناٹک کے بلاری میں داخل ہوگی۔ 17 اکتوبر کو کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب کے لیے وقفہ لے کر راہل دوبارہ پیدل یاترا شروع کریں گے اور اگلے ہی دن ایک بار پھر آندھرا پردیش میں داخل ہوں گے۔