لکھنؤ: اترپردیش کے وارانسی میں واقع گیانواپی کمپس میں ملے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ جانچ کی مانگ کررہے ہندو فریقوں کی امیدوں کو ضلع عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔
گیانواپی ۔ شرنگار گوری معاملہ میں عدالت نے ہندو فریق کی مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی مانگ والی عرضی خارج کردی اور کہا کہ مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ جانچ نہیں ہوگی ۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ جہاں مبینہ شیولنگ ملا تھا، اس کو محفوظ رکھا جائے ۔ بتادیں کہ گیارہ اکتوبر کو عدالت نے فیصلہ 14 اکتوبر تک کیلئے محفوظ رکھ لیا تھا ۔