نئی دہلی، 29 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سوشل میڈیا کا یہ اہم پلیٹ فارم نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔









