کھانٹی مان اسک۔ہندوستانی اسٹار وشوناتھن آنند نے بہتر ہونے کے باوجود روس کے دمتری آندرے کن کے خلاف بازی ڈرا کروائی۔ اور ایڈڈیٹس شطرنج ٹورنامنٹ میں پورے ایک پوائنٹ کی برتری برقرار رکھی ۔ آنند کے لئے پھر جمعرات کا دن بھی اچھا رہا اور لگ رہا ہے کہ سب کچھ ان کے لئے درست ہو رہا ہے ۔ پانچ بار کے عالمی چمپئن کو دیگر بورڈ کے نتائج سے بھی فائدہ ملا اور اب جبکہ صرف دو دور کی بازیاں کھیلی جانے باقی ہیں تب انہوں نے ایک پوائنٹ کی برتری برقرار رکھی ہے ۔ اس ٹورنامنٹ کا فاتح ناروے کے میگنس کارلسن کو عالمی چمپئن شپ میں چیلنج دے گا ۔ آرمینیا کے لیوون ایرونین روس کے ولادی میر کریمنی کے خلاف جیت درج کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے پوائنٹس تقسیم کئے جبکہ آزربائیجان کے شکھریار کو بھی روس کے سرجیکارجاینی کے خلاف نصف پوائنٹس ہی اکتفا کرنا پڑا دن کی دیگر بازی کا نتیجہ نکلا ۔ بلغاریہ کے ویسلن ٹوپالوو نے روس کے پیٹر شویڈلر سے ٹورنامنٹ کے شروع میں ملی
ہار کا بدلہ لیا ۔ آنند کے اب 7-5 پوائنٹس ہیں اور وہ چوٹی پر قائم ہیں ۔ ایرونین 6-5 کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں اور وہ کارجائین اور مامیدیاروسے نصف پوائنٹس آگے ہیں ۔دیگر چار کھلاڑیوں شویڈلر ، ٹوپالوو ، آندریکن اور کریمنی کی طرح 5-5 پوائنٹس ہے اور وہ پہلے مقام پر پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔