میڈرڈ۔پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈوکاسحر ٹوٹنے لگا وہ ریال میڈرڈ کواسپینش لیگ میںسیویا کے ہاتھوں شکست سے نہ بچاسکے جبکہ نیمار اورلائنل میسی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بارسلونا کو کیلٹا ڈی ویاگو کیخلاف 0-3 سے کامیابی دلادی۔دیگرمیچ میں ایتھلیٹکو میڈرڈ نے گرینیڈاسی ایف اور رایو ویلاسینو نے اوساسنو کو0-1 سے ہرادیا۔ اسپینش لیگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ریال میڈرڈ اورسیویا آمنے سامنے ہوئے جس میں ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے 14ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم برتری دلائی۔ تاہم حریف ٹیم کے کارلوس باکا نے 19ویں منٹ میں گول کرکے میچ کا اسکور برابر کردیا۔کھیل کے وقفے کے بعد 72ویں منٹ میں باکا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کا اسکور دگنا کردیا۔ریال میڈرڈ نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔رونالڈ سمیت کوئی کھلاڑی آخری لمحات تک ٹیم کو شکست سے بچا نہ سکا۔ اور میں 2-1ہار گیا۔ریال میڈرڈ کی اس میچ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے ریال میڈر کو 3-4 سے شکست سے دوچار کیا تھا۔ دوسرے میچ میں بارسلونا اور کیلٹا ڈی ویاگو مدمقابل ہوئے۔ برزالین کھلاڑی نیمار نے میچ کا فاتحانہ آغاز کیا اور بارسلونا کو پہلی برتری دلانے میں اہم کردارادا کیا۔ 30ویں منٹ میں لائنل میسی نے حریف ٹیم کیخلاف گول داغ کر ٹیم کو مزید برتری دلائی۔ پورے میدان میں بارسلونا
کے کھلاڑی چھائے رہے اورکیلٹا ڈی ویاگو کوئی بھی گول کرنے کا مواقع نہیں دیا۔ دوسرے ہاف کے 67ویں منٹ میں نیمار نے اپنا دوسرا گول کرکے میچ کا اسکور 0-3 کیا۔ اس طرح بارسلونا نے یک طرفہ میچ کیلٹا ڈی ویاگو کیخلاف جیت لیا۔ دیگرمیچ میں ایتھلیٹ کو میڈرڈ نے گرینیڈاسی ایف اور رایو ویلاسینو نے اوساسنوکی خلاف کامیابی اپنے نام کی۔