دنیا کی سب لمبی ٹرین سوئٹزرلینڈ میں تیار کی گئی ہے، جسے ملک میں ریلوے کی 175ویں سالگرہ کے موقع پر چلایا جائے۔ایک سوئس ریلوے کمپنی کی تیار کردہ اس کی لمبائی ایک اعشاریہ دو میل ہے اور یہ کسی طویل الجثہ سانپ کی مانند سوئٹزر لینڈ کے مشہور پہاڑی سلسلے الپس سے گزرتی ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی ریلویز کو انجینئرنگ کا شاہکار نمونہ مانا جاتا ہے، لیکن یہ اتنی خطرناک جگہ ہے کہ اسے اتنی لمبی ٹرین کو چلانے کے لیے کسی طور پر بھی بہتر مقام قرار نہیں دیا جاسکتا اور ایسی جگہ پر دنیا کی ریکارڈ لمبی مسافر ٹرین کو چلانا غیر معمولی بات ہے۔
تاہم سوئس ریلوے کمپنی رہٹیسشے بان ریلویز کا یہ دہرا کارنامہ ہے، کیونکہ الپائن پہاڑی گزرگاہ خود کسی چیلنج سے کم نہیں، ایسے میں خطرناک موڑ والی اس ریلوے لائن پر اسپیڈ کا اتار چڑھاؤ صورتحال کو مزید مشکل بنا دیتا ہے۔
Watch this also