لندن: برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ سیب میں پہلے سے ہی معلوم ایک مرکب کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ امراضِ قلب کو روکنے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
اس کیمیائی مرکب (کمپاؤنڈ) کا نام فلے وَن تھری او ایل ایس ہے جو انگور، سیب، بیریوں اور سیاہ چائے میں بھی پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیب میں کسی وٹامن کی بجائے ایک مرکب کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ تاہم اس پر مزید تحقیق جاری ہے اور اسے استعمال کی رہنما حدود پر غور کیا جارہا ہے۔
Watch it Also