بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی پہچان صرف اپنے فن کی بنیاد پر بنائی ہے۔نواز الدین صدیقی اپنی تمام فلموں میں کافی مشکل اور مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اور ہر مشکل کردار کو وہ بہترین انداز میں ادا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔اُنہوں نے اپنی نئی فلم ’ہڈی‘ میں تقریباََ 90 سے زائد خواجہ سراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔









