نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کو اندور پہنچنے پر بم اے اڑا دینے کی دھمکی ملی ہے۔ جونی اندور تھانہ علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔
مقامی پولیس اور کرائم برانچ خط چھوڑنے والے شخص کی تلاش میں ہیں۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کودیکھ کرملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔معلومات کے مطابق شہر کے جونی اندور تھانہ علاقہ میں واقع مٹھائی کی دکان پر ایک نامعلوم شخص مذکورہ دھمکی آمیز خط چھوڑ گیا تھا، جسے دکان چلانے والے نے جمعہ کی صبح پولیس کے حوالے کر دیا۔ خط میں اندور کے خالصہ کالج بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کے رکنے پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی (انٹلیجنس) رجت سکلیچا نے دھمکی بھرا خط موصول ہونے کی تصدیق کی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خط اجین سے آیا ہے۔ بھیجے گئے خط میں ایک ایم ایل اے کے نام کا ذہونا بتایا گیا ہے