اسپین: دنیا میں ایک دلچسپ جزیرہ ایسا بھی ہے جس کا مالک ملک ہر چھ ماہ بعد بدل جاتا ہے۔فیزنٹ آئی لینڈ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو بیداسوا دریا کے کنارے واقع ہے جو فرانس اور اسپین کے درمیان ایک قدرتی باڑ کا کام بھی کرتا ہے۔ 6820 مربع میٹر اس چھوٹے سے جزیرے پر کوئی نہیں رہتا کیونکہ اس پر سبزے کے علاوہ کوئی دوسری سہولت موجود نہیں۔ تاہم اس کی سیاسی اور تاریخی اہمیت بہت دلچسپ ہے۔









