استنبول : ترکیہ میں زخموں سے چور بلی اپنی مدد آپ کے تحت سرکاری اسپتال پہنچ گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمی اور لنگڑا کر چلنے والی بلی اسپتال کے ایمرجنسی احاطے سے اندر آئی جس کی ویڈیوز سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کرلیں۔
ترکیہ کے سرکاری اسپتال نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بلی کی ویڈیوز شیئر بھی کی ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کچھ وقت تک اسپتال میں اِدھر ادھر گھومتی رہی، کچھ دیر بعد مرد نرس کے دیکھنے پر اس کا علاج شروع کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بلی کا علاج کرنے والے ابوذر کا کہنا ہے کہ میں نے کام کے دوران بلی کو لڑکھڑاتے ہوئے اندر آتے دیکھا،ابوذر نے بتایا کہ بلی کو علاج کرنے کے لیے اٹھایا تو معلوم ہوا کہ اس کا پاوں ٹوٹ چکا ہے، جس کے بعد میں نے اسے اعضا کو سپورٹ کرنے والا آلہ لگایا،ابوذر کا کہنا تھا کہ کچھ دیر دیکھ بھال کے لیے بلی کو اپنے پاس ہی رکھا جس کے بعد وہ واپس چلی گئی۔
جیسے کہ اسے راستہ معلوم تھا،بلی کا علاج کرنے والے کا مزید کہنا تھا کہ بلی دوبارہ کچھ دن بعد واپس آئی توا س کے پنچوں کا دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا،اسپتال کے اسٹاف کو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بلی کو چوٹیں کیسے آئیں۔