لکھنئو ؛ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ ان کی ڈبل انجن والی حکومت فیروز آباد کی شیشہ کی صنعت کو ایک نئی شناخت دینے کے لئے تکنیکی اور دیگر مسئلوں کو دور کرنے کام کرے گی اور کاروباریوں کو سہولتیں اور سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔
یوگی نے آج یہاں تلک انٹر کالج میدان میں روشن خیالی کانفرنس اور جلسہ عام سے خطاب کے ساتھ ہی 270 کروڑ روپے کے منصوبوں کی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔