ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی نے ویڈیو میں حکومت کو ’قاتلوں اور بچوں کو مارنے والی‘ قرار دیا، جس کے بعد ایرانی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فریدہ مرادخانی کا تعلق خاندان کے اس طبقے سے ہے، جس کا موجودہ ایرانی حکومت کی مخالفت کا ریکارڈ ہے، وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے بھائی محمود مرادخانی نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں بدھ کو گرفتار کیا گیا۔
Watch thhis video also