انگلینڈ اور ویلز میں اسلام تیزی سے پھیلنے والے مذاہب میں شامل ہوگیا۔برطانیہ کے دفتر برائے شماریات کی جانب سے مردم شماری کے حیران کن نتائج جاری کئے گئے ہیں۔
نتائج کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مسلمانوں کی تعداد 6.5 فیصد ہوگئی ہے جو کہ 2011 میں 4.9 فیصد تھی۔
مسیحیوں کی آبادی 50 فیصد سے کم ہوگئی ہے، 2021 میں 46.2 فیصد افراد نے اپنی شناخت مسیحی کے طور پر کرائی۔
2011 میں انگلینڈ اور ویلز میں مسیحیوں کی تعداد 59.3 فیصد تھی، کسی بھی مذہب پر یقین نہ رکھنے والوں کی تعداد 2011 کی نسبت ایک تہائی بڑھ کر 37.2 فیصد ہوگئی ہے۔