ممبئی: معروف گلوکار جوبن نوٹیال کے اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گرنے کی اطلاع ہے۔ اس دوران انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ رپورٹکے مطابق جوبن نوٹیال کی کہنی ٹوٹ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے سر، پسلیوں اور پیشانی پر بھی چوٹ ہے۔ انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔









