گورکھپور (نامہ نگار)گزشتہ دنوں گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد اے ٹی ایس نے پوروانچل میں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔دہشت گردوں کے کوڈ ڈیکوڈ کرنے کے ان کے معاونین کو اعظم گڑھ سے سونالی تک نشاندہی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان کے کراچی شہر کے باشندے اویس اور عبدلولید کی گرفتاری کے بعد اے ٹی ایس اب پوروانچل میں ان کے سلیپر سیل کی تلاش میں لگی ہے۔پوروانچل میں انڈین مجاہدین کے سلیپر سیل سے درجنوں لوگ وابستہ ہیںجو ان کو اطلاعات کے ساتھ دہشت گردی کے ٹھکانوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔اے ٹی ایس کے مطابق تفتیش میں پتلا چلا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنے آپریشن کو انجام دینے کے لئے رات ۸بجے کا وقت مقرر کیا تھا۔اس کی وجہ پولس تھانوں کی ڈیوٹی شفٹ بدلنے سے کام میں تساہلی ہوجانا ہے۔ ان دہشت گر
دوں کو کچھ نئے معاونین مہیا ہونے والے تھے جو انہیں کچھ سامان بھی فراہم کراتے ۔ دہشت گردوں نے اپنی گفتگو کوڈ ورڈ میں کی تھی اے ٹی ایس نے اسپیشل کوڈ کی مدد سے ان کے کوڈ کو پکڑ لیا تھا جس میں انہوں نے ٹارگیٹ کو کارتوس کی پیٹی کا نام دیاتھا۔