ٹائم میگزین نے اعلان کیا ہے کہ سال 2023 کے ’ٹائم 100 گالا اینڈ امپیکٹ ایوارڈز‘ اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں منعقد ہوں گے۔
گالا اینڈ امپیکٹ ایوارڈ رواں برس میں ہی شروع ہوئے تھے جس میں 8 غیرمعمولی شخصیات کو بہتر عالمی مستقبل کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف ایڈورڈ فلسینتھال نے کہا کہ اس سال پہلی بار ہم ٹائم 100 ایوارڈ ایسی جگہ پر منعقد کرنے جا رہے ہیں جو فن و ثقافت کا مرکز بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقام پر ہم سب مل کر دنیا میں تبدیلی کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے بہتر مستقبل تعمیر کرسکتے ہیں۔