برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات پر 30 افراد پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی پابندی کی فہرست میں 11ممالک کی شخصیات شامل ہیں۔ جن میں ایرانی عدلیہ کی 10 شخصیات کے علاوہ میانمار (برما) کی فوجی شخصیات بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی پابندی کی فہرست میں روسی کرنل اور مالی کی شدت پسند تنظیم بھی شامل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر مشتمل شخصیات کی فہرست میں جنوبی سوڈان کے حکام بھی شامل ہیں۔
Britain announced ban on 30 people -HP NEWS https://t.co/4e44SqBukP
— HP NEWS (@hoshyarpakistan) December 9, 2022