ایلون مسک نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک ایلون مسک ٹیسلا کے 23 ارب ڈالر کے شیئر فروخت کرچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے زیادہ تر شیئر ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کی مالی اعانت کے لیے فروخت کیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص کی فروخت بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔