سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد 10 لاکھ پاؤنڈ کما لیے۔برطانوی پارلیمینٹیرنز کے سرکاری رجسٹر کے مطابق بورس جانسن نے تقاریر کرنے کا معاوضہ وصول کیا جس سے ان کی آمدنی ہوئی۔
اپنے انداز خطابت کی وجہ سے مشہور بورس جانسن نے حالیہ مہینوں میں نیویارک کے بینکاروں، امریکا کے انشورنس افسران، پرتگال میں ایک سمٹ اور بھارت میں بھی کسی تقریب میں تقاریر کیں۔
انہیں ہر تقریر پر سوا دو لاکھ پاؤنڈ سے پونے تین لاکھ پاؤنڈ کی آمدنی ہوئی۔
58 سالہ بورس جانسن نے جولائی میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا لیکن وہ حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔