نئی دہلی: دہلی میں فضائی آلودگی اکثر زیر بحث رہتی ہے لیکن بہار میں بھی آلودگی خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے۔ بہار کے کئی شہر اکثر سرفہرست 10 شہروں میں رہتے ہیں لیکن آج حد یہ ہے کہ ملک کے 10 سب سے زیادہ فضائی آلودگی والے شہروں میں سے 9 کا تعلق بہار سے ہے۔ اس سے ان شہروں کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔









