اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کا نام بھی سامنے آگیا۔ پاکستان کےوزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کرکے کرپشن کی، کابینہ رولز کے مطابق 30 ہزار سے مہنگے تحائف کو آپ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں بیچ نہیں سکتے،









