اگرتلہ: شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے راجدھانی اگرتلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے پیش نظر بے مثال حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پروگرام کے مقام کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم مودی کے قیام اورجن جن ریاستوں سے ہوکر اتوارکو وزیراعظم کا قافلہ گزرنے والا ہے ان تمام مقامات پر تین سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔









