لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ چنہٹ علاقہ میں ملہو دلکشا ریلوے لائن پر ایک نوجوان کی لاش مشخ شدہ حالت میں پڑی ہوئی ملی جس کی شناخت جمعہ کو ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی مرگی کے مرض سے متاثر تھا۔ موصولہ خبر کے مطابق ملہور کی دلکشا ریلوے لائن پر ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی جس کی شناخت گومتی نگر کے وویک کھنڈ کے باشدے منیش کامر گرگ (۳۲) کے طور پر ہو گئی ہے۔ متوقی کی شناخت اس کے بھائی راہل نے میڈیکل کالج پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچ کر کی۔ راہل نے بتایا کہ اس کا بھائی مرگی کے مرض میں مبتلا تھا اور گزشتہ کئی برسوں سے اس کا علاج کیا جا رہا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا جس کی وجہ سے منیش ذہنی طور پر پریشان رہتاتھا۔ اس بیماری سے نجات پانے کیلئے اس نے خود کشی کر لی۔