ستمبر 2022 کے مہینے میں گود لینے کے ضوابط کے نوٹیفکیشن کے فوراً بعد پچھلے دو ماہ کے دوران پورے ملک کے ضلع مجسٹریٹس نے گود لینے کے سلسلے میں متعدد احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ابھی تک کل 691 بچوں کو گود لیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی تاریخ تک گود لینے کے زیر التوا 905 معاملات تھےاب ان کی تعداد کم ہوکر617 ہوگئی ہے۔









