امریکا میں موسم سرما کے طوفان کی وجہ سے بیشتر حصے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، ملک کی 2 تہائی آبادی کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کرسمس کی تعطیلات کے آغاز سے قبل ایک طوفان کے ’بم سائیکلون‘ میں تبدیل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو شمالی میدانی علاقوں، بالائی وادی مسیسیپی اور مغربی نیویارک تک برفانی طوفان کا سبب بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا۔میکسیکو سرحد پر تیز ہواؤں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔









