مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کی سفارشات کے بعد اتر پردیش میں دو جگہوں کے نام تبدیل کرنے پر رضامندی دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ضلع گورکھپور میں میونسپل کونسل مندیرا بازار کا نام چوری-چورا (Chauri-Chaura) اور ضلع دیوریا کے تیلیہ افغان گاؤں کا نام تیلیہ شکلا (Telia Shukla) کرنے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تھے۔
وزارت داخلہ متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد موجودہ رہنما خطوط کے مطابق نام کی تبدیلی کی تجاویز پر غور کرتی ہے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ یہ وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک اور سروے آف انڈیا سے رضامندی لینے کے بعد کسی بھی جگہ کا نام تبدیل کرنے کے لیے ‘نو-اعتراض’ سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ کسی گاؤں، قصبے یا شہر کا نام تبدیل کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ ریاست کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت کے ساتھ آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔