آئی سی آئی سی آئی بینک اور ویڈیوکون گھوٹالے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے چندا کوچر اور ان کے کاروباری شوہر دیپک کوچر کو ضمانت دے دی ہے۔
آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور ان کے کاروباری شوہر دیپک کوچر کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ‘ان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی’۔
حکم کو واضح الفاظ میں بیان کرتے ہوئے، عدالت نے کہا، میاں بیوی کی گرفتاری سی آر پی سی کی دفعہ اے 41 کے حکم کے مطابق نہیں ہے’۔ اس کے ساتھ ہی اب سی بی آئی اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔