امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 18 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا میں سمندری طوفان کے باعث زیرآب علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق ہے۔
جبکہ 55 ہزارسے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کیلیفورنیا میں کم بارشیں بھی پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے چند مقامات پر ہونے والی بارش نے 150 سالہ ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے۔