میامی ۔ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی
نے چین کی لی نا کو مسلسل سیٹ میں 7-5 ، 6-1 سے شکست دے کر ساتویں بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ۔ سرینا کا گھر میامی ٹینس سینٹر سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر پام بیچ گارڈس ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ کو اپنا گھریلو ٹورنامنٹ مانتی ہیں ۔ انہوں نے دوسری سیڈ لی نا کے ساتھ گھر میں گھس آئے ان چاہے مہمان کی طرح سلوک کیا اور ان کے چیلنج کو دو گھنٹے میں نپٹاکر اپنا 59 واں کیریئر خطاب جیت لیا ۔ سرینا کو اس جیت سے سات لاکھ 87 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی اور کیریئر میں ان کی کل کمائی اب 5۔ 5 کروڑ ڈالر پہنچ چکی ہے ۔ 17 بار کی گرینڈ سلیم فاتح سرینا نے 14 بار اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے اور ان میں سے وہ سات بار ٹرافی گھر لے گئی ہیں ۔انہوں نے پانچ – پانچ بار آسٹریلین ، یو ایس اوپن اور ومبلڈن کا خطاب جیتا ہے ۔ جیسے ہی لی نا کا فورہینڈ ریٹرننیٹ سے الجھا سرینا نے دونوں ہاتھوں کی سات انگلیاں اٹھا کر کورٹ پر ڈانس کرنا شروع کر دیا ۔ یہ سات انگلیاں اس ٹورنامنٹ میں ان کے سات خطابوں کی علامت تھیں ۔