لکھنؤ: ہندوستان میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، تب ای وی ایم کی بحث تیز ہو جاتی ہے۔ انتخابات کے نتائج کے بعد اکثر ای وی ایم پر ہی سوال اٹھتے رہتے ہیں۔
دریں اثنا، بی ایس پی کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اتوار کو حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر سوال اٹھائے اور بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
مایاوتی نے اتوار کو مال ایونیو میں بی ایس پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ‘جن کلیان دیوس’ کے طور پر منائے جانے والے اپنی 67ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
حکمراں بی جے پی کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا، ”اتر پردیش سمیت پورے ملک میں امن و امان کو بہتر بنانے کی آڑ میں جو گھناؤنی سیاست کھیلی جا رہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔