کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حال ہی میں دہلی میں شامل ہوئے اداکار کمل ہاسن نے اتوار کو کہا کہ اگر انہیں 1970 کی دہائی کی سیاسی سمجھ ہوتی تو وہ ایمرجنسی کے دوران بھی قومی دارالحکومت کی سڑکوں پر اترے ہوتے۔
کوزیکوڈ میں چھٹے کیرالہ لٹریچر فیسٹیول کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے، اداکار-سیاستدان ہاسن نے واضح کیا کہ وہ ‘متحدہ ہندوستان’ کے لیے ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوئے تھے اور انکے اس اقدام کو کسی ‘پارٹی’ کی طرف انکے جھکاؤ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا، ”اگر مجھے 1970 کی دہائی میں سیاست کی اتنی سمجھ ہوتی اور ایمرجنسی ہوتی تو میں دہلی کی سڑکوں پر نکل آتا۔