عالم اسلام: شام میں روس کے آشتی کے مرکز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حملہ ادلب سے ہوا اور اس دوران صوبہ لاذقیہ کے متعدد علاقوں کو مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا گیا۔
جبہۃ النصرہ سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے مارٹر حملہ کرکے شام کے تین فوجی اہلکاروں کی جان لے لی
روس کے آشتی کے مرکز کے نائب سربراہ اولیگ یگوروف نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جبہۃ النصرہ سے وابستہ دہشت گردوں نے برزہ التحطانی علاقے سے حملہ کیا جس کی زد میں آکر شام کے تین فوجی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
قابل ذکر ہے کہ آستانہ معاہدے کے تحت طے ہوا تھا کہ صوبہ ادلب، حماہ اور لاذقیہ کے بعض علاقوں سے شام کے زیر اقتدار علاقوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا لیکن ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے بارہا اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایران، روس اور ترکی نے آستانہ امن معاہدے کی ضمانت فراہم کرنے والے ملکوں میں قرار دیا جاتا ہے۔