ایئر انڈیا کے طیارہ میں ایک مسافر کے ذریعہ خاتون پر پیشاب کیے جانے کا معاملہ طول پکڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس معاملے میں ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کمپنی پر ایک بڑا جرمانہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک نوٹس میں ڈی جی سی اے نے ملزم شنکر مشرا پر چار ماہ تک پابندی لگائے جانے کے ایئر انڈیا کے فیصلے پر عدم اتفاق کا اظہار کیا ہے۔









