انڈمان و نکوبار میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں جن میں سے 21 جزائر کو آج پی ایم مودی نے ‘پرم ویر چکر’ یافتہ ہندوستانی فوجیوں کا نام دیا ہے۔ پی ایم مودی نے 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش کی ایک تقریب میں پرم ویر چکر یافتگان کے نام پر جزیروں کو نیا نام دیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس جزیرہ پر بننے والے نیتاجی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی رونمائی کی۔ سجزیرہ کو پہلے ‘راس جزیرہ’ کے طور پر جانا جاتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ انڈمان و نکوبار جزائر کے سب سے بڑے جزیرہ کا نام پہلے پرم ویر چکر فاتح کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جزیروں کے یہ نئے نام قومی یکجہتی و سالمیت کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی دینے والے ہیرو کو خراج عقیدت کے طور پر رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آج پرم ویر چکر فاتحین کے نام پر جزیروں کا نام رکھے جانے سے یہ آنے والی نسلوں کے لیے قابل ترغیب مقامات بنیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں پی ایم مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 75ویں سالگرہ پر انڈمان و نکوبار کے تین جزیروں کا نام بدلا تھا۔ راس جزیرہ کا نام بدل کر نیتاجی سبھاش چندر بوس، نیل جزیرہ کا نام بدل کر شہید جزیرہ اور ہیولاک جزیرہ کا نام بدل کر سوراج جزیرہ کر دیا گیا تھا۔ بہرحال، نیچے پیش کیے جا رہے ان 21 پرم ویر چکر فاتح ہندوستانی بہادر نوجوانوں کے نام، جن کے نام پر اب انڈمان و نکوبار کے جزائر کو جانا جائے گا۔