ودیشا: مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر نے اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی۔ وہ اپنے دونوں بیٹوں کی لاعلاج بیماری سے پریشان تھے۔ خودکشی کرنے سے پہلے انہوں نے فیس بک پر جذباتی پوسٹ ڈالی تھی۔









